ایپل کا یہ نیا ہیڈ فون زبردست صوتی معیار کے ساتھ 20 گھنٹے تک چلنےوالی طویل بیٹری کا بھی حامل ہے اور اسکا وزن 385گرام ہے۔
جدید ٹیکنالوجی مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے اپنا نیا ہیڈ فون ایئر پوڈز میکس لانچ کر دیا ہے. کمپنی نے اس نئے ہیڈ فون کی قیمت 549 امریکی ڈالر مقرر کی ہے. ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایئر پوڈز میکس 15 دسمبر سے صارفین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
یہ وائر لیس ہیڈ فون 5 خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگا. شور کو کینسل کرنے کی اضافی خوبی کے ساتھ شفاف آوازبھی اسکی نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہے.ایئر پوڈز میکس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کانوں پر مکمل فٹ آجائے اورکانوں کو زیادہ بوجھ بھی محسوس نہ ہو۔
ایئر پوڈز میکس کو کنٹرول کرنا نہایت آسان ہے. اس پر صرف دو بٹن ہیں ، اور وہ دونوں دائیں حصےوالے ائیر کیپ پر ہیں۔ سامنے والا بٹن آپ کو شور منسوخ کرنے اور شفافیت کے موڈ کے مابین سوئچ کرنے کی سہولت دیتا ہے جس سے آواز آتی ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے ہیڈ فون پہنے ہی نہیں ہوئے ہیں۔
ایپل کے اس نیے ہیڈ فون میں خود کا سینسر بھی موجود ہیں جو اسے اس قابل بناتے ہیں کہ جب تک یہ کانوں کو لگا رہے یہ آن رہے اور جیسے ہی کانوں سے اتار لیا جائے یہ خود بخود بند ہو جائے۔