یہ ایک چٹخارے دار اور قوت بخش ڈش ہے جو کہ جنوبی ایشیا خاص طور پر پاکستان میں کافی مقبول ہے۔ لحمیات اور پروٹین سے بھر پور چنے کی دال اپنی سوندھی خوشبو اور ذائقے کے باعث ہر دلعزیز مانی جاتی ہے، ذائقے اورلذت سے بھری اچاری دال ابلے ہوئے چاول، نرم چپاتی اور گرم نان کے ساتھ بھی کھائی جا سکتی ہے۔
اجزاء
چنے کی دال 250گرام
نمک 1 چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
پیاز 1 عدد کاٹ لیں
ٹماٹر 2 عدد کاٹ لیں
کٹی ہری مرچ 2عدد
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
کٹی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
گھی آدھا کپ
اچار کا مصالحہ 2 کھانے کے چمچ
بنانے کا طریقہ
دال کو تین گھنٹے تک بھگو دیں۔
اب اس کا پانی نکال کر تین مرتبہ صاف پانی سے دھو لیں۔
پھراسے کسی برتن میں پیاز ، ٹماٹر ، نمک ، مرچ اور ہلدی ڈال کر ڈھک کر 30 منٹ تک پکائیں۔
اب فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے اس میں لہسن کا پیسٹ اور کٹی لال مرچ فرائی کر کے تڑکا لگائیں۔
پھر اسے اتنا بھونیں کہ گھی اوپر آ جائے۔
اب اس میں اچار کا مصالحہ شامل کر کے ہری مرچ سے گارنش کر کے پیش کریں۔