بہت سے پھلوں ، سبزیوں اور دوسرے کھانوں میں پایا جانے والا یہ اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا سکتا ہے۔
وبائی بیماری ہو یا نہیں – سپلیمنٹس استعمال کرنے کے بارے میں ہم اکثر ابہام کا شکار رہتے ہیں۔ اور جب بات مدافعتی صحت کی ہوتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ مارکیٹ میں روزانہ کوئی نہ کوئی نئی پراڈکٹس موجود ہوتی ہیں ، لہذا یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کیا یہ خریدنے کے قابل ہے بھی یا نہیں۔
اپنے آپ کو بہتر رکھنے کے لئے سائنس سے ثابت شدہ سپلیمنٹس لینا ایک عقلمندانہ اقدام ہوسکتا ہے ، اور خاص طور پر جب فلو کا سیزن چل رہا ہو۔
ایک سپلیمنٹ جس کے بارے میں آپ نے حال ہی میں سنا ہوگا وہ ہے کوئیرسٹین- یہ ایک فلیوونائڈ ہےجو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مدافعتی صحت کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے ، سوزش کو کم کرتا ہے اورکچھ کیسز میں کینسر سے لڑنے کی بھی صلاحیت رکھتاہے۔