پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کالام میں واقع یہ اچھی طرح سے محفوظ کردہ جنگل دیودار کے درختوں سے بھرا ہوا ہے اوردرختوں میں کھو جانے کے لئے ایک عمدہ جگہ ہے۔ جنگل میں جان والی سڑک دریائے کالام کے کنارے متعدد دیہات کے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔
کالام شہرکی بالکل نواحی وادی میں واقع ، اوشو جنگل ایک اچھی طرح سے محفوظ شدہ جنگل ہے (دیودار کا درخت – پاکستان کا قومی درخت) خوبصورت نظارے اور کیمپنگ سہولیات اسے سیاحوں کے لیےآئیڈیل سیاحتی مقام ہے ۔
اوشو فارسٹ قدرتی مناظر سے بھرا ایک ایسا خود ساختہ جنگل ہے جو کیمپنگ سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔اوشو فارسٹ سر سبز درختوں سے ڈھکے جنگلات اور تا حد نظر پھیلی چراگاہوں پر مشتمل ہے۔

اگر آپ شمالی علاقوں کی طرف جارہے ہیں اور آپ فطرت سے محبت کرتے ہیں تو پھراگر آپ نے اوشو جنگل نہیں دیکھا تو سمجھیں کہ آپ نے کچھ بھی نہیں دیکھا ۔ اگر آپ مہوڈنڈ جھیل پر جارہے ہیں تو آپ اس جنگل سے گزریں گے۔ آپ یہاں گھنٹوں رہ سکتے ہیں۔ اور فوٹو گرافی تو بہت ضروری ہے۔
یہ فارسٹ آپ کو بالائی سوات کے زمینی تنوع کے ساتھ منفرد قدرتی عجائبات کا مشاہدہ کرنے کی سہولت فراہم ہے۔ سارا دن اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارنے کے لئےاوشو فارسٹ ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔
موسم سرما میں اس فارسٹ تک رسائی مشکل ہو جاتی ہیں کیونکہ تمام راستے برف سے ڈھک جاتے ہیں تاہم موسم گرما یہاں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین موسم سمجھا جاتا ہے۔