1.2K
امریکہ نے فائزر بائیواین ٹیک کوویڈ 19 ویکسین کے استعمال کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے ، جس سے ملک بھر میں اس کے وسیع پیمانے پر استعمال کی راہ ہموار ہوگی ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ “24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حفاظتی ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگ جائے گا۔”
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی آے) کے چیف سائنسدان ڈینس ہنٹن نے فائزرکمپنی کے ایک ایگزیکٹو کو لکھے گئے ایک خط میں لکھا ، “میں کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے فائزر بائیواین ٹیک کوویڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے رہا ہوں”۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ، جس میں انہوں نے اس پیشرفت کو سراہا۔
ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ، “پہلی ویکسین 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں لگائی جائے گی” ۔
Short URL: https://tinyurl.com/y4acu2ka