اسمارٹ واچ نے اپنے مالک کو یقینی موت سے بچا لیا۔ خاتون کے زمین پر گرنے اور بے ہوش ہونے کے بعد ایپل واچ نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو مدد کے لیے کال کی۔
خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والدہ ایک کاروباری دورے کے دوران ایک ہوٹل میں تھیں۔
انہیں اپنے سینے میں شدید درد ہونے لگا تو انہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم اپنی دوست کو میسج کرکے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا۔ کچھ دیر بعد وہ خاتون اچانک اپنے کمرے میں فرش پر گرگئی۔
دوست نے فوری طور پر ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو کال کی۔
ایمرجنسی سروسز نے اسے بتایا کہ ایمبولینس پہلے ہی ہوٹل کے راستے پر تھی۔
جب خاتون ہسپتال پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس کے دل کی ایک شریان پھٹ گئی ہے۔
جس سے میڈیکل ٹیم کو سرجری کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد خاتون کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔
بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ ایپل اسمارٹ واچ نے خاتون کے اچانک گرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز کو خود کار طریقے سے کال کی تھی، یہ کال گھڑی میں موجود ایک فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے کی گئی تھی۔
فال ڈیٹیکشن فیچر صارف کو اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ایمرجنسی سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، گھڑی اپنے اندر موجود مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے۔
یہ فیچر کسی شخص کے گرنے کے بعد آڈیو الرٹ اور آن اسکرین گرنے کی اطلاع جاری کرتا ہے، اگر صارف جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ میں حرکت نہیں کرتا تو اسمارٹ واچ خود بخود ایمرجنسی کو کال کرتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔