122
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کے لیے درخواست جمع کرادی
پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر درخواست میں عدالتی احکامات کے مطابق جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے ایونٹ کے لیے تین ممکنہ مقامات تجویز کیے ہیں: ترنول، F-9 پارک، یا G-9 پشاور موڑ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 13 اگست کو شام 4 بجے جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید برآں، پی ٹی آئی نے 5 اگست کو پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Short URL: https://tinyurl.com/28tfhkcv