سام سنگ کے گلیکسی ایس 21 فونز کی متوقع لانچ 14 جنوری کوہوگی۔ مگر آپ کے پاس موقعہ ہے کہ آپ پری آرڈر کے ذریعے نہ صرف اپنا نیا فون بک کروا سکتے ہیں بلکہ اس پر ڈسکاونٹ اور اضافی رقم بھی حا صل کر سکتے ہیں۔
سام سنگ کی ویب سائٹ پر گلیکسی ایس 21 کا پری آرڈر بک کروانے کے لئےآپکو کچھ بنیادی معلومات جیسا کہ آپ کا نام ‘ ای میل ایڈریس اور فون نمبر وغیرہ فراہم کرنی ہوں گی۔ آپکو پری آرڈر بک کرونے کے لئے کوئی بھی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ البتہ سام سنگ فی الحال آپکوصرف کوٹیشن جاری کرے گا اور جب آپ اپنا فون خریدیں گے تب آپ سے رقم وصول کر لی جائے گی۔
اگر آپ آئی فون 12 سیریز والے فون ، یا سیمسنگ کے اپنے نوٹ 20 اور گلیکسی ایس 20 فون میں سے کوئی ایک خریدتے ہیں تو آپ گلیکسی ایس 21 کی خریداری کے لئے فوری طور پر 700 ڈالر تک کا ٹریڈ ان کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ فونز کی خریداری پر 550 ڈالر تک کا ٹریڈ ان کریڈٹ بھی مل سکتا ہے۔
سام سنگ واقعتاً یہ چاہتا ہے کہ آپ اپنا گلیکسی ایس 21 پری آرڈر کے ذریعے بک کروائیں۔
پیشگی آرڈرز شروع ہونے سے پہلے سام سنگ کے آنے والے فون کو بک کروانے پر آپ آپ سمارٹ واچز اور ایئربڈز جیسی اشیاء پر استعمال کرنے کے 50 ڈالر حاصل کر سکیں گے ، اور اینڈرائڈ کے لئے سیمسنگ ایپ کی خریداری کے لئے آپ کو اس کے اوپر 10 ڈالر اضافی ملیں گے۔
جب عام طور پر فون لانچ ہوتے ہیں تو پری آرڈر پراچھے پیکجزکا اعلان ہوتا ہے۔ پچھلے لانچز کے لئے ، سیمسنگ نے دیگر فوائد کے علاوہ گفٹ کارڈ میں کم سے کم 100ڈالرز کی پیش کش دی تھی ، لہذا اگر آپ کسی نئی ڈیوائس کے لئے مارکیٹ میں ہیں تو اس کی قیمت بہت اچھی ہوگی۔
یاد رہے کہ سام سنگ کی جانب سے یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے اس کے بعد یہ میسر نہیں ہوگی۔