پی ایس ایل 2021 کی براہ راست نشریات دیکھنے کے شائقین پرجوش ہیں کیونکہ ایونٹ آج یعنی 20 فروری سے شروع ہورہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز ، ملتان سلطانز ، اور پشاور زلمی سمیت چھ ٹیمیں ٹائٹل کے لئے لڑیں گی۔
پی ایس ایل 6(پاکستان سپر لیگ) کو پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ پی سی بی یا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیپماد ٹی وی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ (مشرق وسطی اور شمالی افریقہ) ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے لوگ اس لیگ کو براہ راست دیکھ سکیں۔
یہاں ہم آپکومختلف پلیٹ فارمز کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جہاں آپ پاکستان اور دیگر ممالک میں اپنی ٹی وی سکرینز پراورآن لائن پی ایس ایل 2021 براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستان کے شائقین پی ٹی وی اسپورٹس کے علاوہ جیو سوپر کی ویب اور موبائل ایپ پر تمام میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں.
بھارت میں اس ٹورنامنٹ کو نشر کرنے کے حقوق سونی پکچر نیٹ ورک کے پاس ہیں۔ جوسری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت پورے ایشیا میں بھی کوریج فراہم کرے گا۔
اسکائی اسپورٹ نیوزی لینڈ اوربرطانیہ میں ٹورنامنٹ کی نشریات دے گا جبکہ سوپرسپورٹس جنوبی افریقہ اور صحارا ریجن میں
میچز دکھائے گا۔
امریکہ اور کینیڈا کے کرکٹ ناظرین ولو ٹی وی پر پاکستان سپر لیگ 2021 دیکھ سکتے ہیں جبکہ کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کرکٹ گیٹ وے نامی ڈیجیٹل ویب ایپ پر اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔