مصالحے دار آلووں کے مرکب سے بھرے خستہ اور لذیذ آلو کے پراٹھے بنانے کا سلسلہ سب سے پہلے بھارت سے شروع ہوا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں پھیل گیا۔
پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا میں بھی آلو کے یہ مزیدار پراٹھے یکساں طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔ مزیدار آلو کے پراٹھے ناشتے کے ساتھ ساتھ دن کے کسی بھی وقت میں مزے سے کھائے جا سکتے۔
اجزاٰء
آلو ابلے ہوئے آدھا کلو
آٹا گوندھا ہوا حسب ضرورت
سفید زیرہ ثابت 1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا 1 چائے کا چمچ
پسا ہوا ناریل 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچیں 8 عدد
انار دانہ 1 کھانے کا چمچ
املی کا گودا 4 کھانے کے چمچ
پیاز 1 عدد
ہرا دھنیا آدھی گڈی
پودینے کے پتے آدھی گڈی
نمک 1 چائے کا چمچ
کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لیے
بنانے کا طریقہ
بلینڈرمیں آلووں کے علاوہ باقی سب اجزاء ملا کر پیس لیں۔
اب اس آمیزے کو آلووں میں ملا لیں۔
آٹے کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بیل لیں۔
آدھی روٹیوں پر آلو کا آمیزہ ڈال کر پھیلا لیں۔
باقی روٹیاں ان کے اوپر رکھیں اور کناروں سے دبا دیں۔
پراٹھوں پر آئل لگاتے ہوئے توے پر سینکیں۔
مزیدارآلو کے پراٹھے تیار ہیں۔
گرما گرم پیش کریں۔