آلو مٹر قیمہ سبزی اور گوشت کے امتزاج سے بننے والی بہت ہی مزے داراور سب کی من پسند ڈش ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ اگردرست ہو تو یہ بہت زیادہ مزےدار تیار ہوتی ہے۔ پاکستانی گھرانوں میں یہ ڈش موسم سرما کی خاص طور پر مقبول ڈش ہے۔ گوشت کے قیمے میں آلو اور مٹر ڈال کر پکانے سے یہ خوش رنگ اور خوش ذائقہ ڈش تیار کی جاتی ہے۔ آپ اسے با آسانی گھر میں کیسے بنا سکتے ہیں چلئے آپ کو بتاتے ہیں۔
اجزاء
مٹن کا قیمہ آدھا کلو
کٹی پیاز 1 عدد
کوکنگ آئل آدھا کپ
ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
لونگ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
بڑی الائچی 1 عدد
ٹماٹر، کٹے ہوئے 2 عدد
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
دھنیاپسا ہوا1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ1 ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ1 ایک کھانے کا چمچ
مٹرآدھا کلو گرام
دہی ایک پیالی
پانی آدھا لیٹر
تازہ دھنیا کٹا ہوا سجانے کے لیے
ہری مرچیں، کٹی ہوئی سجانے کے لیے
بنانے کا طریقہ
پیاز کو لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پھر ایک برتن میں آئل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، کٹی ہوئی پیاز کو آئل میں ڈال کر برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
اب اس میں لونگ، زیرہ، بڑی الائچی اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد اسے ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
اب اس میں کٹا ہوا دھنیا، ہلدی، نمک، زیرہ، سرخ مرچ، سفید مرچ، گرم مصالحہ، ٹماٹر کا پیسٹ اور مٹر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیں۔
اب اس میں دہی ڈالیں، مکس کریں اور ڈھکن دے کر 10 منٹ تک دم دے دین تاکہ تمام اجزا اچھی طرح پک کر یکجان ہوجائیں۔
اب اس پر کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک دیں۔
گرما گرم مزے دار آلو مٹر قیمہ تیار ہے۔